(ن) لیگ نے تمام فورمز پرمسئلہ کشمیر بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ،شیر علی گورچانی

(ن) لیگ نے تمام فورمز پرمسئلہ کشمیر بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ،شیر علی ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں تمام فورمز پرکشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے اورہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت پاکستان یوم سیاہ منا رہی ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی ۔

مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن بحال نہیں ہو سکتا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر سے دل و جان کا رشتہ ہے اور کوئی بھی پاکستانی کشمیر کو بھلا نہیں سکتا۔بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو ظلم کی انتہا سے دبایا نہیں جاسکتا۔بھارت کی طرف سے غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، کیونکہ یہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی خان گورچانی نے کشمیر کے بہادرعوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے آزادی کیلئے جام شہادت نوش کیا ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...