حکومت تین سال بعد بھی وعدے پورے نہ کر سکی،سعدیہ سہیل

حکومت تین سال بعد بھی وعدے پورے نہ کر سکی،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تین سال گزرنے کے بعد بھی کوئی وعدے پورے نہیں کر سکی توانائی بحران بدستور موجود ہے۔ پٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر جس طرح کم ہوئیں عوام کو اس کے مطابق ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اسکی بدترین قلت کے باوجود بار بار کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو چکی ہے۔ قتل و غارت گری‘ جبری زیادتی‘ راہزنی اور ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے مہنگائی کے سامنے بند باندھنے میں حکومت ناکام دکھائی دیتی ہے۔ حکمرانوں کا 150 میگا کرپشن کیسز کے بعد پانامہ لیکس میں بھی انکے خاندان کے افراد کا نام آ گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...