پاکستان بھارتی مظالم کے خلافآواز اٹھائے گا،پرویز ملک

پاکستان بھارتی مظالم کے خلافآواز اٹھائے گا،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ پوری قوم کا یہ نعرہ ہے کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے ،کشمیر اورپاکستان لازم وملزوم ہیں،اور کشمیر ی مسلمان الحاق پاکستان چاہتے ہیں۔ قائداعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا،اس کے بغیرپاکستان نامکمل ہے ۔ پاکستان بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی فورم اور سفارتی سطح پرآواز اٹھائے گااورپاکستانی وفود کو دنیا بھرمیں بھیج کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریگا۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پاکستان کے ساتھ یوم الحاق کشمیرکے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ممبران اسمبلی چوہدری شہبازم رمضان صدیق بھٹی،غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہمیاں طارق،،نذیر خاں سواتی،تنویر ضیا بٹ اظہر فاروقی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) مقبوضہ کشمیر میں نہتے اورمظلوم کشمیری مسلمانوں کو اس فیصلہ کن موڑ پر تنہا نہیں چھوڑے گی اورکشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے اورکشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...