پرائس مجسٹریٹوں کے 960مقامات پر چھاپے،110گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 960مقامات پر چھاپے،110گرانفروش گرفتار

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 960مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 26 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ27,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،63افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر110افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے35افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...