پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی فلاح و بہبودکے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ،نصیر احمد

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی فلاح و بہبودکے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ،شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، نصیر احمد خان، توقیراکرم،رانا محمد منیر، میاں راشد، ڈاکٹر یاسمین مشتاق، سید ہ حمیرا تنویر، عثمان الحق قریشی نے ایل اے 37ویلی 2 کے امیدوار عمر شریف بخاری کو الیکشن مہم کے دوران ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی فلاح و بہبود اور جہدو جد آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیر کاز کو آگے بڑھا رہے ہیں مسلم لیگ (ن) اور دوسری جماعتوں نے آج تک کشمیریوں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد اور کردار ادا نہیں کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے گناہ لوگوں کو شہید کر کے عورتوں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...