واسا کے کرسچن ملازمین کو پریشان کرنے والوں کے خلافکارروائی کی جائے،نصیر آرائیں

واسا کے کرسچن ملازمین کو پریشان کرنے والوں کے خلافکارروائی کی جائے،نصیر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لاہور کے راہنما نصیر آرائیں سابق نائب صدر مسلم لیگ لاہور نے کہا ہے کہ واسا لاہور میں شیر یونین کی کامیابی کے بعد کرسچن ملازمین پر ظلم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرسچن برادری نے واسا لاہور میں شیر یونین کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کیا اب کرسچن برادری کو ہی پریشان کیا جارہا ہے انہوں نے اربا ب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ کرسچن ملازمین کو پریشان کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں ورنہ ملازمین ان کے خلاف راست اقدام کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...