تحفظ ناموس رسالت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہو گی

تحفظ ناموس رسالت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام کشمیر ،تحفظ مزارات مقدسہ ،قومی ایکشن پلان اوردیگر ملکی اورعالمی حالات پر آج بدھ 2بجے دوپہرجامعہ رسولیہ شیرازیہ سردار چپل چوک بلال گنج میں زیر صدارت صدر محاذ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی اے پی سی منعقد ہوگی ۔جس میں پاکستان سنی تحریک ،جماعت اہل سنت پاکستان،جمعیت علماء پاکستان ،مرکزی جماعت اہل سنت ،جمعیت علماء پاکستان (نورانی )،مرکزی جمعیت علماء پاکستان ،علمائے نظامیہ ،نعیمین ایسوسی ایشن اوردیگر جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے۔