پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھٹرکتے ہیں: سمیرہ عتیق

پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھٹرکتے ہیں: سمیرہ عتیق

لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہور کلچرل ونگ کی جنرل سیکرٹری سمیرہ عتیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر میں مذمت کرتی ہوں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر کے بھارت کا خون خوار چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ21 جولائی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں فتح مسلم لیگ( ن) کی ہو گی اور باقی جماعتوں کو شکست ہو گی اور انہیں منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...