کشمیر الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،انجینئر یاسر گیلانی

کشمیر الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر کے حلقہ پی پی 137 میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے اس کے لئے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کے مرکزی آفس میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ دھاندلی کے زور پر اقتدار حاصل کیا ہے لیکن دھاندلی اب قصہ پارینہ بن چکا ہے عوام مسلم لیگ( ن) کو آزاد کشمیر میں دھاندلی میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے دھاندلی روکنے کے منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے نے دھاندلی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...