یاسرشاہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم

یاسرشاہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم

لارڈز( آن لائن ) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز سپن باؤلر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پوری ٹیم متحد ہوکر عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف اگلے میچز میں بھی فتوحات سمیٹنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریگی انہوں نے کہا کہ یہ فتح ہمارے لئے بہت معنی خیز ہے ٹیم متحد ہوکر کھیلی اور زبردست کامیابی حاصل کی جس سے ٹیم کا مورال مزید بلند ہوگیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...