این ٹی ڈی سی نے واپڈا سوئمنگ کے سالانہ مقابلے جیت لئے

این ٹی ڈی سی نے واپڈا سوئمنگ کے سالانہ مقابلے جیت لئے

لاہور (پ ر ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈپسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کی ٹیم نے واپڈا انٹر یونٹ سوئمنگ کے سالانہ مقابلوں میں 369پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔3روزہ تیراکی کے مقابلے این ٹی ڈی نے واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد کرائے۔تیراکی مقابلوں کے فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چودھری تھے ۔مقابلوں میں ملک بھرسے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs)کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔این ٹی ڈی سی کے کھلاڑیوں نے بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، گیپکو نے 193پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ فیسکو 177پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔ این ٹی ڈی سی کے حسیب طارق بہترین تیراک قرار پائے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چودھری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے کہا کہ این ٹی ڈی سی اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو صحتمندانہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتا رہتا ہے جس سے وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی کھیلوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر فیاض احمد چودھری نے این ٹی ڈی سی کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دی ۔ فائنل مقابلوں کی تقریب میں جنرل مینجرز این ٹی ڈی سی ، ڈائریکٹرز سمیت این ٹی ڈی سی سپورٹس ایسوسی ایشن اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...