ببو برال ایک اداکار کانہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے،چاند برال

ببو برال ایک اداکار کانہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے،چاند برال
ببو برال ایک اداکار کانہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے،چاند برال

  


لاہور ( فلم رپورٹر)معروف کامیڈین چاند برال نے کہا ہے کہ امان اللہ کامیڈی کے بادشاہ ہیں ہم لکھا ہوا بولتے ہیں جبکہ ببو برال مرحوم جو بولتے تھے وہ لکھا جاتا تھا اور یہ ہمارا فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ببو برال ایک اداکار کا نام نہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے ۔ انہوں نے ڈرامے میں مزاح کو جو رنگ دیا ہے وہ ان کا کمال ہے اور ایسے لیجنڈ اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔چاند برال نے کہا کہ میں نیاستاد مرحوم ببو برال سے بہت کچھ سیکھا اور وہ حقیقی معنوں میں اپنی ذات کے اندر ایک لیجنڈ فنکار تھے ۔ سٹیج پر مزاحیہ اداکاری کرنے والے اکثر فنکارببو برال، امان اللہ ، حاجی البیلا ، منور ظریف ، لہری ، علی اعجاز ، ننھا اور رنگیلا کی اداکاری سے متاثر ہو کر آئے ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...