قومی مینزاورویمنزاوپن سوئمنگ چیمپئن شپ 29جولائی کوشروع ہوگی

قومی مینزاورویمنزاوپن سوئمنگ چیمپئن شپ 29جولائی کوشروع ہوگی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 54ویں قومی مینز اور 15ویں قومی ویمنز اوپن سوئمنگ چیمپئن شپ 29سے 31جولائی تک ڈی ایچ اے سوئمنگ پول کمپلیکس لاہور میں ہوگی ۔ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر میجر (ر) ماجد وسیم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور چیمپئن شپ سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ۔چیمپئن شپ کے انعقاد سے فیڈریشن کو نہ صرف نیا ٹیلنٹ ملے گا بلکہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے ٹیم کی سلیکشن میں مدد ملے گی ۔ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ نومبر 2016میں جاپان میں ہورہی ہے جبکہ ورلڈ شارٹ کورس سوئمنگ چیمپئن شپ دسمبر میں کینیڈا میں منعقد ہوگی ۔ماجد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو سوئمرز وائلڈ کارڈ انٹری کی بنیاد پر ریوو اولمپک 2016 میں حصہ لیں گے ۔وائلڈ کارڈ انٹری کی بنیاد پر ریوو اولمپک میں حصہ لینے والے سوئمرز میں حارث بانڈے (400میٹر فری سٹائل ) اور لیانا کیتھرائن سوان ( 50mفری سٹائل ) شامل ہیں ۔ماجد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن ملک میں سوئمنگ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔پاکستان میں سوئمنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کی سہولیات اور ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع ملے تو ان کی صلاحیتوں میں بہت زیادہ نکھار آسکتا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...