میرے بیٹے کی بازیابی میں تمام کردارپاک فوج کا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ
کراچی ( اے این این ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کی بازیابی میں تمام کردارپاک فوج کا ہے، رات تین بجے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فون کرکے بیٹے کی بازیابی سے متعلق آگاہ کیا، اغواء کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔کراچی میں بازیاب ہونے والے بیٹے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ انہیں اغوا ء کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، ان کا بیٹا خیریت سے ہے، ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے تمام کارروائی فوج نے کی ہے، ان کا بیٹا حکومتی اقدامات کی وجہ سے بازیاب ہوا ہے اورپاک فوج بھی حکومت پاکستان کا حصہ ہے۔ وہ اللہ کے شکرگزارہے جس نے انہیں اس ساری صورت حال میں صبر، استقامت اور حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اغواء کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں جس دن ان کا بیٹا اغوا ہوا تھا اسی روز جنرل راحیل شریف نے بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں رات 3 بجے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فون کرکے بیٹے کی بازیابی سے متعلق آگاہ کیا، آرمی چیف کے فون کے بعد ان کی بیٹے سے بات بھی کرائی گئی، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے تمام معاملات طے کرکے بیٹے کو گھر پہنچایا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ