اسلحہ لائسنس کی نادرا سے تجدید کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع

اسلحہ لائسنس کی نادرا سے تجدید کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع

لاہور (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی نادرا سے تجدید کی تاریخ میں 30نومبر 2016تک توسیع کردی ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق وہ اسلحہ لائسنس جو یکم جنوری 2011سے پہلے جاری کئے گئے ہیں ان کی نادرا سے تجدید کرانے کی آخری تاریخ میں 30نومبر 2016تک توسیع کردی گئی ہے ۔ لہذا ایسے تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید نادرا کے متعلقہ این آر سی سے مقررہ مدت کے اندر کروا لیں بصورت دیگر ان کے لائسنس منسوخ تصور ہوں گے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق لائسنس کی تجدید کروانے کی یہ سکیم صرف وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کیلئے ہے ۔

توسیع

مزید : صفحہ آخر


loading...