موجودہ حکمران مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتے،مستعفی ہوجائیں،پیپلزپارٹی

موجودہ حکمران مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتے،مستعفی ہوجائیں،پیپلزپارٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک لولہ لنگڑا اور لاغر وزیراعظم قرار دے کر ان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا کیونکہ انہوں نے تو کشمیر کے پاکستان کے ساتھ یوم الحاق والے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا تھا اور ان کو وفاقی کابینہ میں سے بھی کسی نے نہیں بتایا کہ 19جولائی کی پاکستان کی تاریخ میں کیا اہمیت ہے۔ عوام شہید بھٹو شہید بے نظیر اور بلاول بھٹو کے تیر کو کشمیر کے الیکشن میں ووٹ دیں ہم کشمیر کا مسئلہ حل کروائیں گے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں جس طرح سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اس کے بارے میں عالمی طاقتوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر کی لاہور ویلی ٹو سے امیدوار عمر شریف بخاری کی قیادت میں پریس کلب کے باہر کشمیری عوام کے ساتھ یوم الحاق ڈے کی ریلی کے شرکاء سے مرکزی سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ ‘ محمد نوید چودھری ‘ میاں محمد ایوب ‘ ایم پی اے فائزہ ملک ‘ بابر سہیل بٹ ‘ زاہد زوالفقار خان اور عمر شریف بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقع پر زاہد علی خان ‘ راؤ شجاعت علی‘ فرخندہ ملک ‘ مسز اشرف مہتاب ‘ اشرف خان‘ وحید احمد ‘ مجید منا‘ اختر ہمایوں گجر اور بشری ملک سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مودی کا جو یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے ‘کشمیر بنے گا پاکستان اور عمر شریف بخاری کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی ۔

پیپلز پارٹی/مظاہرہ

مزید : علاقائی


loading...