چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس سید سجاد علی شاہ کو ٹیلی فون ،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے گزشتہ روز چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید سجاد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے ان کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارک باد دی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کو اپنے بیٹے کی بازیابی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔دونوں چیف جسٹس صاحبان نے اویس شاہ کی بازیابی پراللہ کا شکر بھی ادا کیا۔