قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا سے 85 لاکھ کا فراڈ کرنیوالی خاتون کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا سے 85 لاکھ کا فراڈ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا سے 85 لاکھ کا فراڈ کرنے والی خاتون کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان کی عدالت میں گزشتہ روزدرخواست گزار خاتون روبینہ بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں ،شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں ضمانت منظور کی جائے۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا خوشی محمد کے وکیل رضوان ذکاء گل نے موقف اختیار کیا کہ روبینہ بی بی اور اس کے خاوند شہزاد نے کاروبار کا جھانسہ دے کر 84 لاکھ روپے کا فراڈ کیا جس کا مقدمہ تھانہ پیر محل میں درج ہے اور پولیس کارروائی کررہی ہے،فراڈمیں ملوث خاتون کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔عدالت نے پولیس سے آئندہ ہفتے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، وکلا آج یوم سیاہ منائیں گے

لاہور(نامہ نگار)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور بار کے وکلا آج 20جولائی کو یوم سیاہ منائیں گے،ایوان عدل سے ناصر باغ پی ایم جی چوک تک ریلی نکالی جائے گی۔لاہور بار کے وکلا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اْس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایک ایک کشمیری کے خون کا حساب نہیں لے لیتے۔ وکلا اظہاریکجہتی کے لئے آج 20جولائی کوروزیوم سیاہ منائیں گے۔بار کے سیکرٹری شاہدنواب چیمہ اور نعیم چوہان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ لاہور بار کا اجلاس ایوانِ عدل میں ہوگا جس کے بعد وکلا ء ناصر باغ پی ایم جی چوک تک ریلی نکالیں گے۔

یوم سیاہ

مزید : علاقائی


loading...