پاک فوج نے ہمت اور جذبے سے اویس شاہ کو بازیاب کرایا ،وزیراعلیٰ سندھ

پاک فوج نے ہمت اور جذبے سے اویس شاہ کو بازیاب کرایا ،وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمت اور جذبے سے اویس شاہ کو بازیاب کرایا ہے ۔وہ منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دینے کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی کہ اویس شاہ کے اغوا کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے ۔آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہیں ۔اویس شاہ کے اغوا کی تحقیقات سے متعلق میڈیا کو تفصیلات دی جائیں گی ۔سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر قائم علی شاہ نے صحافی کو کہا کہ ’’یار یہ آپ بات کہاں سے کہاں لے گئے ‘‘جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے ۔