الحاق کشمیر ڈے، شہر شہر تقریبات، سیمینارز کا انعقاد، ریلیاں نکالی گئیں

الحاق کشمیر ڈے، شہر شہر تقریبات، سیمینارز کا انعقاد، ریلیاں نکالی گئیں

ملتان، خانیوال، وہاڑی، بارہ میل، مظفر گڑھ، میاں چنوں، ٹھٹھہ صادق آباد، بہاولپور، روجھان، فتح پور، اوچ شریف، چوبارہ، چوک اعظم، اڈا پل 14، حاصل پور، ہارون آؓباد (سٹی رپورٹر، نمائندگان) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گذشتہ روز الحاق کشمیر ڈے منایا گیا اس سلسلے میں شہر شہر (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کرنے کے علاوہ ریلیاں بھی نکالی گئیں، ملان سے سٹی رپورٹر کے مطابق سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کشمیر کے موقف پر اصولی طور پر قائم ہے اور کشمیر کاز کو میاں نواز شریف نے ہی زندہ رکھا ہوا ہے ۔ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کررہے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سٹی سیکرٹریٹ میں منعقدہ الحاق کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی ایم پی اے سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید ارائیں اور ملک انور علی نے کہا کہ کشمیر کاز کو زرداری کی پیپلز پارٹی اور مشرف نے بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ اس موقع پر 20جولائی کو یوم سیاہ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نوید ارائیں ،شیخ ندیم اکبر،اسلم ہمایوں ، اعجاز رجوانہ ، زاہد ،اخترعالم ، رانا سجاد،اسلم ڈوگر،اعجاز فخر،قسور بھٹی ، رانا نعیم ، رسالت شیروانی ،واصف بٹ، جلیل بابر ، عمران انصاری ، چوہدری آصف ،ندیم سپل ، رانا انار گل ،حبیب الرحمان،فیصل چوہدری ،شیخ عبیدالرحمان ،عبدالرحمٰن فری، عمران لیاقت ودیگرمسلم لیگی کثیر تعداد میں شریک تھے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر وچیئرمین یوسی زاہد عدنان گڈو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کشمیر کے اصولی موقف پر قائم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے زیر اہتمام الحاق کشمیر کے سلسلہ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زاہد عدنان گڈو نے بھارتی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔ ریلی میں عمران اسلم لغاری ، رانا مشتاق علی ، عبدالرحمان فری ، چوہدری آصف،شیخ فاروق ، اکمل آصف،رانا عدیل ، آصف قریشی ، بابر قریشی ، چوہدری وقاص،انجینئر نصرت خان ، شہزاد غوری ،ساجد شوکت، عثمان بابر ودیگر بھی شریک تھے۔ ایم پی اے وچیئرمین سٹینڈنگ کونسل محکمہ زکوٰۃ وعشرسلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔ ن لیگ ہی مسئلہ کشمیر حل کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام الحاق کشمیر سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل چیف کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین آپا نسرین نورالحسن ، ڈاکٹرفہمیدہ خانم،روبینہ خلیل ، روبینہ شاہین ، سکینہ بشیر، فہمیدہ چوہان،سہیلاں اقبال ودیگر مسلم لیگی خواتین عہدیداران شریک تھیں۔مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ عنایت اللہ رحمانی اور سٹی امیر حافظ عبدالحمید عابد نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام تغلق روڈ پر منعقدہ الحاق کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سٹی ناظم قاری عطاء اللہ عزیز،ضلی صدراہلحدیث یوتھ فورس علامہ عبدالحی اثری ، ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی ، طاہر محمود نے بھی خطاب کیا۔مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے سینئر نائب صدر سہیل فراز ، مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر بلال بٹ ، شیخ اطہر ممتاز ، شاہد مختیار لودھی ، منیر لنگاہ ، راؤ ابرار ، ملک امیر علی کمبوہ ، عزیز لودھی ، ارسلان یوسف ، عبدالغفار اعوان ، فرحان احمد انصاری نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے سینئر نائب صدر سہیل فراز کی جانب سے دیے روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف عالمی طور پر بھرپور آواز بلند کر رہی ہے ۔پی پی 198 کی سیاسی و سماجی رہنماء عثمان خان بابر نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اور عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائے۔ یہ بات انہوں نے چونگی نمبر 1سے ملتان پریس کلب تک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہی۔ اس موقع پر شیخ آصف قریشی،ساجد شاہ،سلیم رحمانی،طارق خان،ملک ارشد،کاوش قریشی و دیگر شامل ہیں۔خانیوال سے بیورو نیوز اور نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع کونسل خانیوال چیئرمین کے امیدوار سید عابد امام نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا قیام امن کے لیے کوشاں عا لمی قوتیں مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے اپنا کردارا داکریں۔پاکستان امن کونسل کے ممبر افضال مرزا ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کے دوران کہا کہ جنرل راحیل شریف کشمیر کی آواز اقوام متحدہ میں اٹھا کر کشمیریوں کا حق دلوا کر رہے گے ۔ اس موقع پر پاکستان پیس کونسل کے ممبرزراؤ عبد الحمید خان ، ملک محمد آصف ، میڈیم شکیلہ احمد نواز، یونس انور لودھی سمیت دیگر موجود تھے۔ رانا محمد سلیم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی چک شہانہ روڈ سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی۔ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راشد بن امیر کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی۔ یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے صوبائی حلقہ214 کے امیدوار رانا سلیم کے ڈیرے سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت رانا محمدسلیم ،فضل الرحمن رحمانی،اقبال قریشی نے کی ۔اس موقع پر سیٹھ طالب حسین،چوہدری شاہد رفیق کونسلر،ریحان خان،رانا عامر گلزار،شیخ زہیراحمد،سابق ممبرضلع کونسل جیکب وزیر،یو نین کونسل ماہنی سیال کے چیئرمین سیٹھ جہانگیر ،قاری عابد رضوی، غلام عباس کاظمی ،شیخ کلیم صدیقی اوردیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہو ئے بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ کشمیر بھارت میں نہیں ٹھہر سکے گا کشمیر بہت جلد پاکستان کا کا حصہ بنے گا ۔ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی جنوبی پنجاب کے چیئر مین ملک سلیم ناصر نے ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میں سینکڑوں خواتین شریک تھیں ریلی چوک سنگلاں والا شروع ہو کر ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں اختتام پذیر ہوئی ۔تقریب کے آخر میں مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئر مین پیر سید امین شاہ راشدی نے ریلی کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کیا ۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے زیر اہتمام صدرسعید اختر چوہدری ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدر ی محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ کی قیادت میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں سید ضیاء حیدر زیدی ،راؤ محمد جمیل ،مہر افتخار نکیانہ ،قیصر گجر ،اکرام ہاشمی ،نوید الحسن بخاری ،عامر رزاق ،رانا محمد افضل ، شہزاد یونس ،منیب خان ڈاہا ، رانا شمشیر ،غلام مصطفےٰ پہوڑ ،رانا اسلم انجم ،عابد خان ،مشتاق حسین گیلانی ،رانا محمد سلیم اور ساجد خان ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نامہ نگار اور نمائندہ خصوصی کے مطابق کشمیر یوں کے ساتھ یوم اسحاق کے موقعہ پر اخبار فروش یونین کے عہدیداران صدر ملک محمداسلم ،جنرل سیکرٹری اللہ دتہ بلوچ ، سینئر نا ئب صدر رانا محمد اعظم ، نا ئب صدر چودھری محمد امداد، جوائنٹ سیکرٹری باسط چودھری ، خزانچی محمود بلوچ ودیگر ممبران بابا غلام رسول، ندیم رسول ، تنویر احمد، صغیر احمد ، غلام فریدی قادری، بلال جوئیہ ، حاجی خالد صدیق جٹ ، فارو ق عثمان ، بلال جٹ ، عمر جٹ ، چودھری مقصود احمد ، شاہد حسین، محمد نعیم شہزاد، فرزند علی جٹ ، محمد سجا د جٹ ، شاہد موٹا ، حمید چودھری ، مقصود احمد ، محمد ادریس بھٹی، با بر ادریس وغیرہ نے آفس اخبار یونین میں کشمیر ی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انکے حق میں کامیابی کے لیے دُعاکی۔ پاکستان کسان اتحاد اور مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے ریلی نکالی گئی ریلی خانیوال چوک سے شروع ہو کر ملتان روڈ ،کلب رو ڈ،جناح روڈ اور کارخانہ بازار سے ہوتی ہوئی ٹی ایم اے چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد ،انڈین فوج مردہ باد اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر پا کستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر چودھری اقبال یوسف ، ضلعی امیر عبدالو کیل باری ، ضلعی ناظم راؤ منور طاہر ، مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف، علی عمران جٹ ،شہبا ز جٹ پا کستان کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری چودھری اکرم کمبوہ ، انجمن تاجران کے میاں ساجد آصف، شیخ جاوید کالا،محمد طاہرسمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کشمیریوں پر مظالم پر یوم سیاہ کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری غیور اسلم کی قیادت میں ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں مقامی رہنماء خطاب کریں گے ۔ بارہ میل سے نامہ نگار کے مطابق پریس کلب ، مدرسہ شمس القرآن ، سوشل تنظیم بارہ میل کی آواز کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر محمد علی ایاز، محمد عطاالرحمن قادری نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر محمد اقبال، ممتاز حسین، محمد نواز، حکیم کاشف ندیم، محمد طاہرچھبا، محمد آصف نوناری، محمد صدیق، خورشید احمد کمبوہ، محمد سرفراز، محمد یونس ودیگر نے شرکت کی۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آج 20جولائی کوٹھٹھہ صادق آباد میں جماعت اسلامی،تحریک احیائے اسلام،انجمن تاجران،جماعت اہلسنت کی طرف سے مذمتی ریلی نکالی جائے گی۔ دریں اثناء جماعت اسلامی ،تحریک احیائے اسلام،انجمن تاجران ،صحافیوں سول سوسائٹی کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم الحاق کشمیر مناتے ہئے بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی،نمازفجر کے وقت کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئیں،علامہ سید فیض عباس قمر،مسعوداحمد،عبدالقدوس نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کوکوئی جد انہیں کرسکتا۔مظفر گڑھ سے نمائندہ پاکستان اور تحصیل رپورٹر کے مطابق ضلعی صدر ایم ایس ایف فواد احمد خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں کشمیریوں بھارت کے ناجا ئز مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔ریلی میں چوہدری ساجد گجر کو آرڈینیٹر یوتھ ونگ ملتان ،آصف شاہ صدر لیبر ونگ،مقصود لو دھی سیاسی و سماجی کارکن سمیت ایم ایس ایف کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔اس ہی طر ح مظفرگڑھ پر یس کلب کی جانب سے زیر قیادت سینئر صحا فی رانا شیراز بشیر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکا لی گئی۔ریلی میں مظفرگڑھ پر یس کلب کے ممبران مختار احمد چوغطہ،رائے مراد علی،ماجد رحیم خانزاہ،احمد سعید چوہدری ،اعظم خان بلوچ، محمد عدنان بھٹہ،فرحان حسین ہا شمی،فرحان سیال،عامر عباس کاظمی ،عادل قریشی اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری جارحیت اور بربریت کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماسابق ضلعی ناظم سردار شمشیر علی خان مزاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ کرے۔ یہ بات انھوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہزاروں عوام پرمشتمل ریلی سابق دپٹی سپیکر پنجاب مرحوم سردار شوکت حسین خان مزاری کے بنگلے سے شروع ہوئی اور مختلف روٹ سے ہوتی ہوئی روجھان چوک پہنچی ۔ ریلی میں مسلم لیگ ن کے راہنما بابر خان مزاری،جنرل کونسلر لیاقت حسین ملک ،جنرل کونسلر یعقوب خان مزاری،جنرل کونسلرمشال دین مزاری ،سابق کونسلر اللہ دادملک ،غلام محمد مہر،ملک فداحسین ،سمیت ہزاروں کی عوام نے شرکت کی۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق سیا سی و سماجی شخصیت رانا عمران فیصل نے گزشتہ روز بسلسلہ ’’یوم الحاق پاکستان ‘‘ کشمیری بھا ئیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے اپنی زیر قیادت نکالی گئی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع لیہ کے شہر فتح پور میں بھی گزشتہ روز 19جولائی کے حوالے سے خصوصی ریلی معروف سیا سی و سماجی رہنما،تاجر لیڈر رانا اعجاز سہیل کی رہا ئش گاہ ’’رانا ہاؤس ‘‘ وارڈ نمبر دو 2سے رانا عمران فیصل کی قیادت میں نکا لی گئی ،اس موقع پر ماسٹر بوٹا ،ملک اما م بخش،اشتیاق شوکت،محمد وسیم،احمد شیرجپہ،شعیب،عابد علی،یاسر علی ، محمد ذیشان، شکیل احمد،محمد علی،سجاد حسین،محمد صادق و دیگر موجود تھے۔ اوچ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق قومی شاہراہ پتی کھیارہ کے مقام پر سول سوسائٹی ،النور ویلفیئر آرگنائزیشن اور پریس کلب کے زیر اہتمام مشترکہ کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنما زبیر خان نیازی نے کہا عالمی برادری بھارت دوستی نبھانے کی بجائے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی فوج کے ظلم کا نوٹس لے۔ چوبارہ سے نمائندہ پاکستان، چوک اعظم سے نمائندہ خصوصی، نامہ نگار اور سٹی رپورٹر کے مطابق مسلم لیگی راہنما ء سردار مظہر عباس خان مگسی اور ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی کے بییٹے سردار بابر خان مگسی نے کشمیریوں کے یوم یکجہتی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ۔ کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی جدوجہد ہے ۔ ریلی میں اے سی چوبارہ محمدارشد وٹو، ٹی ایم اے چوبارہ ملک محمد آصف بھڈوال ، اظہر محمود حیات ٹوانہ ،نو منتخب چیئرمین چوہدری طاہر سفیان بھٹی ، معروف سماجی راہنماء چوہدری محمد اکرم بھٹی ، چوبارہ انجمن تاجران کے عہدہداران و سماجی شخصیات ملک محمد اعجاز لیل ، چوہدری محمد بلال ، نو منتخب کونسلر ملک ارشاد حسین بھٹہ ، نوید خان لاشاری ، ملک محمد سعید لیل ، سیاسی و سماجی و صحافتی تنظیموں کے عہدہداران ڈاکڑ محمد اکرم کھوکھر ، چوہدری محمد ارشد منڈیر ، مولوی محمد عارف تھہہیم ، ماسٹر ریاض حسین ، ماسٹر محمد قدیر حسین ، ماسٹر محمد جعفر ڈلو، چوہدری سعادت علی باجوہ ، و سکیڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ ۔کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کی ریلی اور بھارتی جارحیت ،بربریت،کے خلاف مقررین نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے قرار داد پیش کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر تاصم مسعود بٹ نے کہا کہ بھارتی حکمران نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرے ،جنرل سیکریٹری مرزا سلیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے آزاد کراکے دم لیں گے۔ اڈا پل 14 سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ہائی سکول چوک سے ٹی ایم اے چوک تک اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آ ئی کے رہنما مجتبیٰ عثمان شاہ نے کشمیری اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔سول سوسائٹی کے قاضی احسان نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی ۔ اس موقع پرسول سوسائٹی کے محمد شہباز ،حسان اسلم ،زاہد گورایہ ،امانت دھاریوال،محمد انوارالاسلام خان، طلحہ طارق ، پی ٹی آئی کے پیر شجاعت حسین،علی رامے ،صدام خان ،نذیر خان، محمد عمران،کامران،وقاص دیگر بھی موجود تھے۔ حاصل پور سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی اور سپیشل رپورٹر کے مطابق مرکزی انجمن تاجران حاصل پور کے صدر ملک عبدالحمید ، قدرت اللہ، چوہدری اعجاز کاہلوں، سنی تحریک کے محمد رفیق قاری نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق تحریک جوانان پاکستان ہارون آباد کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے کشمیر پر غاضبانہ قبضہ اور ظلم وستم کے خلاف اور ترکی میں اسلام پسند حکومت اور عوا م کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ تحریک جوانان پاکستا ن ہارون آباد کے صدر عبد الرؤف جتالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ تنویر زید جنرل سیکرٹری عبید اللہ جوئیہ سیکرٹری اطلاعات ونشریات ،عثمان اکرم ڈسٹرکٹ نائب صدر امتیاز احمد گجر نائب صدر راحت خان نائب صدر حافظ حسان احمد نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...