مینگو فیسٹیول اختتام پذیر،نواز شریف زرعی یونیورسٹی ایسے پروگرامز کراتی رہیگی،وائس چانسلر

مینگو فیسٹیول اختتام پذیر،نواز شریف زرعی یونیورسٹی ایسے پروگرامز کراتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار) محمد نو از شریف زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیئے گئے دو روزہ مینگو فیسٹیول کے آخری روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ محمد نواز شریف زرعی جامعہ تمام(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
زرعی اداروں کی مشترکہ جامعہ ہے ۔ زرعی جامعہ ملتان کی کمیونٹی اور خصوصاً یہاں کے کاشتکاروں کی بہتری اور بھلائی کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ محمد نواز شریف زرعی جامعہ میں ملتان شہر کی بہتری اور اسے سرسبز و شاداب بنانے کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے پرانا شجا عباد روڈ پر درخت لگائے یہاں کے کسانوں کی بہتری کے لئے کاٹن سیمینار اور کسان میلہ کاانعقاد کیا اور اب جامعہ نے یہا ں کے باغبانوں اور مینگو انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو آم کی نئی اقسام اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لئے دو روزہ مینگو سیمینار کا انعقاد کیا جسے لوگوں نے اور خاص طور پر فیملیز نے بے حد سراہا ۔ جامعہ مستقبل میں ایسے پروگرامز اور فیسٹیول کا انعقاد کر تی رہے گی جس سے کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے بہتر اور فائدہ مند ہو سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جامعہ ابھی چھوٹی ہے ۔اداروں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ادارے قا ئم رہتے ہیں ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے توسط سے ایسا کام کر جائیں جس سے آنے والی نسلیں فخر کر سکیں ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال گورنمنٹ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے اس سے بھی بڑا مینگو فیسٹیول کا انعقاد کرے گی جو کہ تین سے پانچ روز تک جاری رہے گا ۔ جس میں مینگو سٹا لزکے علاوہ مینگو کو سیل کرنے پر بھی کام کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں جہاں ملتان کا ذکر ہوتا ہے تو وہاں آم کا ذکر یقیناًہوتا ہے اور پوری دنیا آم کھانا بھی پسند کرتی ہے اس لئے سٹی گورنمنٹ ملتان اور گورنمنٹ آف پاکستان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے ہر اس اقدام میں تعاون کرے گی جس میں مینگو انڈسٹری کو فائدہ ہو سکے ۔ اور اگر ہم نے ٹھیک معنوں میں مل کر کام کیا تو پاکستان دنیا بھر میں آم کو ایکسپورٹ کرنے کے حوالے سے پہلے نمبر پر آجائے گا ۔ ای ڈی او ایگریکلچر ملتان شفقت حسین بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگو فیسٹیول میںآم کی بہت سی نئی اقسام کو رکھا گیا تھا جس سے لوگوں کو آم کی نئی اقسام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ۔ اس کے علاوہ مینگو فیسٹیول سے جامعہ کے طالب علموں کو اپنی تعلیم اور تحقیق کے لئے بھی فائدہ ہو گا ۔نامور مینگو گروور زاہد حسین گردیزی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں پہلے بھی مینگو شوز ہوتے رہتے ہیں لیکن اس مینگو فیسٹیول کی خا ص بات یہ ہے کہ اس میں تمام زرعی ادارے اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان نے مل کر حصہ لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان مینگو سٹی تو کہلاتا ہے لیکن ملتان میں کوئی خاص فیسٹیول یا میلہ آم کے حوالے سے منعقد نہیں کیا جاتا اب محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی نے مینگو فیسٹیول کا انعقا د کر کے اچھا کا م کیا جس سے امید ہے کہ آم کے مسائل حل ہو نگے ۔ مینگو فیسٹیول میں بچوں کے آم کھانے کے لڑکوں کے مقابلوں میں عبدالہنان جب کہ لڑکیوں کے مقابلوں میں آمنہ نے جیت حاصل کی ۔میوزک چئیرمیں ٹیچرز کے مقابلوں میں عابد حمید خان نے جیت حاصل کی میوزک چئیر کے لڑکوں کے مقابلوں میں محمد ذوہیب جب کہ لڑکیوں کے مقابلے میں طوبی خان نے جیت حاصل کی ۔ میوزک چئیر بچوں کے مقابلوں میں آمنہ سمین نے جیت حاصل کی جب کہ جامعہ کے طالب علم فرقان قمر نے " نہیں وس دے گھر رن مریداں دے " کے موضوع پر تقریر کر کے حاضرین کو انٹرٹین کیا ۔ جب کہ تلاوت قرآن پاک حافظ عامر اور نعت رسول مقبول ؐ سارہ امبرین نے پڑھی ۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر نے مینگو فیسٹیول کے بہترین انعقاد کرنے پر ڈین فکیلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کو مبارکباد دی۔ س کے علاو ہ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ مینگو فیسٹیول کے پہلے روز ہائی ڈیلیگیشنز اور وفاقی وزیر کی آمد کی وجہ سے میڈیا کے ساتھ ہونے والی بد نظمی کو آئندہ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اور انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔تاکہ میڈیا سمیت کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ مینگو فیسٹیول کے آخری روز باغبانوں اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ حاجی نصیر احمد ممبر پنجاب اسمبلی رانا محمود الحسن ، ڈاکٹر مشتاق علوی، ڈاکٹر حمید اﷲ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید اور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈاکٹر تصور حسین ملک نے شرکت کی ۔
مینگو فیسٹیول