صوبہ سرائیکستان کاقیام نوشتہ دیوار ، کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، فرازنون
ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کا تیسرا یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ بوسن روڈجھوک سرائیکستان منعقد ہوا صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا سرائیکی وسیب بھر سے پارٹی رہنماؤں کارکنوں اور سرائیکی تحریک کے قائدین نے بھرپور(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
شرکت کی سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیر مین رانا فراز نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کا قیام نوشتہ دیوار ہے جسے کوئی عوام دشمن قوت نہیں روک سکتی سوبہ سرائیکستان کے رہنماء اور کارکن صوبہ سرائیکستان تحریک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پروفیسر حنیف چھوہدری نے کہا کہ میں سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے تیسرے یوم تاسیس پہ پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تین سال کے عرصہ میں سرائیکی تحریک نے بڑے مقاصد حاصل کئیے ہیں وسیب کی تین یونیورسٹیوں میں سرائیکی تعلیم کو رائج کرایا ہے کالجز اور اسکولوں تک سرائیکی مضمون کو پڑھائے جانے کی کوششیں جاری ہیں سرائیکستان قومی کونسل کے صدرشوکت مغل نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا بد ترین استحصال کیا جا رہا ہے صوبہ سرائیکستان کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے سرائیکستان قومی کونسل کے چئیرمین ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ ایک منصوبہ کے تحت الیکٹرانک میڈیا سرائیکی تحریک اور سرائیکی وسیب کو مکمل نظر انداز کیے ہوئے ہیں سابق ایم ،پی ،اے اطہر خان گورچانی نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں صدر ڈسٹرک بار ملتان مظہر الحق پیر زادہ نے کہا کہ وکلاء علیحدہ صوبہ کے لیے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور بھرپور حمائیت کا اعلان کرتے ہیں غلام اکبر ملغانی نے کہا صوبہ سرائیکستان کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کرنا ہو گی سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل عنایت اللہ مشرقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرائیکستان قائم نہ ہونے کی وجہ سے وسیب میں غربت بے روزگاری کی وجہ سے معاشی استحصال عروج پر ہے ،عبدالستار تھہیم نے کہا کہ سرائیکی عوام کو بلاول بھٹو کی طرح نعرہ لگانا ہو گا ڈیسوں ڈیسوں سرائیکستان نہ ڈیسوں صدر ایس ڈی پی خواتین ونگ عابدہ حسین بخاری نے کہا خواتین مردوں کے شانہ بشانہ صوبہ سرائیکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جس میں اللہ نواز وینس ایڈووکیٹ،اُجالا لنگاہ، یاسمین خاکوانی ،ایم ڈی گل،رانا منیر شاہین، مظہر عباس کات ،عبدالباسط بھٹی ،راناعارف کمال نون ایڈووکیٹ ،شکیل خان ، عامر شہزاد صدیقی ،عبدالباری جعفری ،عامر بُچہ ،ملک مانق بُچہ،اختر شاہ گیلانی ،مختیار احمد لنگاہ ،مطلوب شاہ بخاری،ضیغم عباس قریشی و دیگر شامل تھے ۔