غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی،3پلازے،1سکول سیل کرنے کے علاوہ متعدد کو نوٹسز جاری

غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی،3پلازے،1سکول سیل کرنے کے علاوہ ...

ملتان(خبرنگار)موسیٰ پاک ٹاؤن انتظامیہ نے ممتاز آباد کے علاقے میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرکے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

زیر تعمیر3پلازے1سکول سیل کرنے کے ساتھ متعدد کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں ایڈمنسٹریٹر موسی پاک ٹاؤن ملک عطاء الحق اور ٹی ایم او محمد حسین بنگش کی ہدایت پر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن برانچ نے ممتاز آباد ہاؤسنگ کالونی کا بلڈنگ کنٹرول ملنے پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے گذشتہ روز ٹاؤن آفیسر پی اینڈ سی سلیم محمود چوہدری کی سربراہی میں ٹیم نے ممتاز آباد علاقوں میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا کردیا ہے گذشتہ روز ٹاؤن آفیسر پی اینڈ سی سلیم محمود چوہدری کی سربراہی میں ٹیم نے ممتاز آباد علاقوں میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر3کمرشل پلازے،1پرائیویٹ سکول کو سیل کرنے کے ساتھ متعدد غیرقانونی تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے منظور شدہ نقشوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...