نجی سکول مالکان تعطیلات کے اختتام سے قبل سکول کھولنے لگے، انتظامیہ خاموش

نجی سکول مالکان تعطیلات کے اختتام سے قبل سکول کھولنے لگے، انتظامیہ خاموش

ملتان( سٹاف رپورٹر) با اثر افرادکے نجی سکولز گزشتہ روز بھی کھلے رہے‘ارکان اسمبلی سمیت با اثر شخصیات کارروائی میں رکاوٹ بن گئیں‘ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کی بجائے کمشنر اور ڈی سی او نے بھی خاموشی اختیار کرلی ‘حکام نے حکومت پنجاب کے حکم کی دھجیاں بکھیرنے والے نجی (بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

سکولز مالکا ن کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا‘تعطیلات کے اختتام سے ایک ماہ قبل ہی سکول کھولنے والوں کیخلاف رپورٹ تیار کرلی گئی ‘ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے24مئی کو موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ‘اس وقت بھی با اثر سکول مالکان نے حکومتی احکامات کا مذاق اڑایا اور سکول 7جون تک کھلے رکھے‘اب پھر وہی صورتحال پید ا ہوگئی ہے ‘مقامی نجی مسلم ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی‘گیریژن سکول اور بعض دیگر سکول ایک ماہ قبل ہی کھل گئے ہیں اور حکومتی احکامات کا مذاق اڑا رہے ہیں‘طلبہ کو بغیر یونیفارم بلایا جارہاہے‘ مذکورہ صورتحال پر کمشنر اور ڈی سی او ملتان نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے‘اس پر دیگر نجی سکولز مالکان ‘ طلبہ اور ان کے والدین بھی پریشان ہیں کہ قانون کہاں ہے ‘حکومتی احکامات پر کون عملدرآمد کرائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...