بھارت ہمارے دلوں پر کبھی بھی قابض نہیں ہوسکتا،آسیہ اندرابی

بھارت ہمارے دلوں پر کبھی بھی قابض نہیں ہوسکتا،آسیہ اندرابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)کشمیری حریت رہنما آسیہ ا ندرابی نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے دلوں پر کبھی قابض نہیں ہو سکتااور کشمیر میں کالونیوں پر کالونیاں بنا کر ایسٹ ا نڈیا کمپنی کی طرح کشمیر کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے ا و ر مسلمانوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش ہو رہی ہے جبکہ نہتے لوگوں پر کشمیر میں گولیاں برسانیکے باوجودکشمیری نوجوان اپنے مشن پر گامزن ہیں اورارض پاک کے مسلمانوں یہ کشمیر آپ کا ہیاس(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )
لئے کشمیر کے حالات پر آ پ کس طرح خاموش رہے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈسڑکٹ بار ملتان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے اس لئے بغیر کسی لپٹی کے کشمیر کا ساتھ دینا چاہیے اور یہاں کی عوام اپنی حکومت کو مجبور کریں کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کشمیر کا کیس لے کر جائیں کیونکہ آپ کا کیس بہت مضبوط ہے اوربھارت تسلیم کرے کے کشمیر کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔دریں اثناء آسیہ اندرابی نیتقریر کے اختتام پر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگایا جبکہ وکلا نے آسیہ اندرابی کے خطاب دوران تالیاں بجاتے رہے قبل ازیں خطاب کرتے صدر بار عظیم الحق پیرزادہ نے کہا کہ تما م عالمی طاقتوں نے بھارت کو کشمیر میں مظالم کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اس لئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں اس معاملہ پر ہمیشہ خاموشی رہتی ہے اور اب کشمیریوں کے ساتھ کھل کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ جنرل سیکرٹری محمد عمران خان خاکوانی نے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انھیں حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار وسیم ممتاز نے کہا کہ ہندوبنیا کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلتاہے اور اس پر کوئی سودا نہیں ہو سکتا کیونکہ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہے۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اللہ دتہ کاشف بوسن نے کہا کہ کشمیر کے معاملہ پر حکمرانوں کی بے حسی اور بے ضمیری قابل صدافسوس ہے اور اتنے حساس معاملہ پر کوئی آواز بلند نہیں کی گئی ہے۔ دریں اثناء وکلاء نے اجلاس کے آخر میں ضلع کچہری سے چوک کچہری تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اوربھارتی وزیر اعظم کا پتلہ بھی نذرآتش کیا گیا ہے۔
آسیہ اندرابی