جنوبی پنجاب میں بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ، پانی کابحران بھی پیدا

جنوبی پنجاب میں بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ، پانی کابحران بھی پیدا

ملتان، بوریوالا، میلسی ، سیت پور ، چوک اعظم ، اللہ آباد ( سٹاف رپورٹر228خبرنگار خصوصی 228نمائندگان )ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی ، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری جس کے باعث پانی کابحران بھی سراٹھانے لگا۔ بجلی بندش کے دوران واساکی واٹرسپلائی نہ ہونے سے شاہ رکن عالم کالونی ، نیو(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ملتان ، گلگشت ، ممتازآباد میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیادریں اثناء‘ 19گھنٹے سے زائد بجلی بند کی جارہی ہے‘ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ‘انہوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کیاہے ۔علاوہ ازیں ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔ ،دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں پیر کا لو نی گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ مرکزی صدر انجمن تاجران محمدجمیل بھٹی نے کہا ہے کہ اگر واپڈا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیاگیا تومنگل کو شہر بھر میں شٹرڈاؤن کر کے ایکسئین آفس اور گرڈاسٹیشن کاگھیراؤ کیا جائے گا نیشنل گرڈ اسٹیشن اسلام آباد سے چھوٹے شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی جس سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے آفس کے باہر انجمن تاجران بورے والا بارایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاصدر بارایسوسی ایشن محمد جاوید شاہین نے کہا کہ ہم نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بار کے پلیٹ فارم پر تنظیموں کو اکٹھے کر کے احتجاج کا پروگرام طے کیاتھا اس سلسلہ میں آج یہاں احتجاجی کیمپ لگایا ہے حکمرانوں نے جو دعوے انتخابات کے دوران کئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا صدر انجمن صنعت کاراں چوہدری محمدصغیررامے نے کہا ہے کہ آئل اینڈ ایکسپیلر ملک کی ایک بڑی انڈسٹری ہے جس میں 5سو کے قریب لوگ کام کرتے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کا روزگار متاثر ہورہا ہے نائب صدر چاچامحمداسلم ،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی ظہورماجد،صدر انجمن سبزمنڈی حاجی محمد عاشق علی آرائیں،نائب صدر بار رانا نصر اللہ خاں،سیکرٹری انجمن تاجران آڑھتیاں چوہدری طاہر محمود،راؤ نور محمد،بابا منیراحمدبھورا اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کافوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر انجمن تاجران کی مختلف بازاروں کی تنظیموں کے عہدیداران محمد عاطف چوہدری،شیخ عمران عزیز،محمد عرفان گوجر،اعظم سلطان،چوہدری محمد شاہد،ملک حاجی خادم حسین،محمدشہبازحسین بھٹی سابق سیکرٹری،ہمایوں شکیل چیمہ،چوہدری وقاص اشفاق،نثاراحمدایڈوکیٹ،حاجی شرافت حسین اورمحمودراؤف گوجرکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق واٹرسپلائی کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوجائے توبرقی روبحال ہونے کے وقت دوبارہ پانی فراہم نہیں کیاجاتااورپانی کافلوبھی کم کردیاگیاہے شہریوں نے پانی کی فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ رات ہو نے وا لی سیت پور میں ہلکی سی بارش کی وجہ سے وا پڈا وا لوں نے بیس گھنٹے طو یل لو ڈ شیڈنگ کر کے سیت پور کی عوام کو پر یشان کر کے رکھ دیا اطلاع دینے کے با وجود بجلی نہ آئی جب کہ واپڈا وا لوں کے سر کاری نمبروں پر کال کر نے پر کسی بھی آفیسر ا بطہ کر نے پر سرکا ری نمبروں ،03455576037،sdo خیر پور سادات،03455576037،ایکسین علی پور،اور ایس ای وا پڈا مظفر گڑھ 03455576031 نے عوام کے ٹیلی فو ن اٹھا نے کی زحمت گو ارہ نہ کی را ت نو بجے بند ہو نے وا لی بجلی دوپہر دو بجے آئی جس پر واپڈا صارفین اور تا جران بر ادری کے سر پرست اعلی مخدوم خاور عباس نے عوام کی نما ئندگی کر تے ہو ئے واپڈا شکایات سنٹر اسلام آباد میں شکا یات درج کر ائی اور شدید احتجاج کر تے ہو ئے وفاقی وزیر بجلی و پانی سے مطا لبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیت پور کے بجلی کے نظام کو درست کیا جا ئے۔چوک اعظم سے نمائندہ خصوصی 228سٹی رپورٹر کے مطابق واپڈا سب ڈویژن لالہ زار کی غنڈہ گردی کے خلاف عوامی احتجاج ،لالہ زار اور گردونواح کی عوام نے سڑ ک بلاک کر دی ۔واپڈا سب ڈویژن لالہ زار کی من مرضی کی طویل لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے عوام فاقوں پر مجبور ہوگئی ۔بلا وجہ بار بار ٹرپنگ اہل علاقہ کا لاکھوں روپے کا الیکٹرک سامان جل کر بے کار ہوگئے ۔محکمہ واپڈا میپکو ایس ڈی او انورا احمد خان اور لائن سپرنٹنڈنٹ کسی کی بات سننا گوارہ نہیں کرتے ۔چوبیس گھنٹے میں 18گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں ۔ایس ڈی او واپڈا اور لائن سپرنٹنڈنٹ حضرات کا عوام سے ہتک آمیز رویہ معمول بن گیا طویل لوڈشیڈنگ کے باوجودعوام ہزاروں روپے ناجائز بل ادا کرنے پر مجبور ہوگئے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پانی و بجلی ،چیئرمین واپڈا ،ایس ای واپڈ اسے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔اللہ آباد سے نامہ نگار کے مطابقاللہ آباد اور گردو نواح میں لوڈشیڈنگ سے شہری ،خواتین ،بوڑھے اور بچے پریشان،لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ اللہ آباد کو گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری مسلسل چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ دن اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ ہونے سے گرمی کے موسم کے باعث بچے ،بوڑھے ،خواتین ،مریض سمیت شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں لوڈشیڈنگ کے باعث الیکٹرک مشینری کے ذریعے کام کرنے والے مستری مزدور بے روزگار ی کا شکار ہیں شہریوں جان محمد، توقیر لنگاہ ،عامر بخاری ،محمد آصف ،علی قاسم ،احمد ہاشمی ،محمد سلیمان اور عدنا ن ےٰسین نے اعلی حکام سے فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...