کرک شہر و مضافاتی دیہا ت کے عوام نے تاریخی احتجاجی کی تیاریاں مکمل کر لیں

کرک شہر و مضافاتی دیہا ت کے عوام نے تاریخی احتجاجی کی تیاریاں مکمل کر لیں

کرک ( بیورورپورٹ) کرک شہر و مضافاتی دیہا ت کے عوام نے تاریخی احتجاجی کی تیاریاں مکمل کر لیں ،بجلی ، گیس اور پانی کے گھمبیر مسائل کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے سامنے آج دھرنا دیا جائیگا ، شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ،ہزاروں مظاہرین کی شرکت متوقع ۔تفصیلات کے مطابق کرک شہر و مضافاتی دیہات کے مشران اور بلدیاتی نمائندوں نے گیس ، بجلی اور پانی کے مسائل کے خلاف احتجاجی تحریک کی کامیابی کیلئے دس روزہ رابطہ عوام مہم مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ آج سے روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں اس حوالے سے کرک شہر کے مسجد پیر اودین شا ہ میں جملہ مشران کا اجلاس منعقد ہواجس میں ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر مولانامیر زاقیم خٹک ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری خورشید خٹک ،تاجر رہنما سلطان اعظم سمیت ویلج کونسلوں کے ناظمین ، کونسلرز و دیگر جملہ مشران نے شرکت کی اجلاس میں دھرنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جملہ مشران و بلدیاتی نمائندوں کو اس حوالے سے ذمہ داریاں حوالے کی گئیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا میر زاقیم خٹک اور خورشید خٹک نے بتایا ہے کہ طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق شہر ومضافاتی دیہات کے عوام روزانہ صبح اٹھ بجے مسجد پیراودین کرک شہر کے سامنے جمع ہو نگے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک مارچ کرتے ہوئے وہاں سہ پہر دو بجے تک دھرنا دیا جا ئیگا انہوں نے مزید بتایا کہ بے رحم حکمرانوں نے یہاں کے غریب عوام کی فریاد پھر بھی نہیں سنی تو دوسرے مرحلے میں 6ویلج کونسلوں کے جملہ بلدیاتی نمائندے احتجاجی استعفے پیش کرینگے اور ممبران اسمبلی کے سوشل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جا ئیگا انہوں نے بتایا ہے کہ کامیاب رابطہ عوام مہم کے دوران عوام نے احتجا ج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ آج کے تاریخی دھرنے میں ہزاروں عوام شریک ہونگے دوسری جانب انجمن تاجران کرک نے بھی احتجاجی تحریک کی حمایت میں شہر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے انجمن تاجران کی کابینہ کا اس حوالے سے اجلاس سینئر نائب صدر ظفر اقبال کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں نے دھرنے کے دوران تمام کاروباری مراکز بند کرکے احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...