ایوب اندھڑ کو اغوا کرنے کی بعد اندھڑ گینگ کے بیشتر ڈاکو کشمورمیں پناہ گزین تھے، پولیس نے رات گئے‘ چھاپہ مارا

ایوب اندھڑ کو اغوا کرنے کی بعد اندھڑ گینگ کے بیشتر ڈاکو کشمورمیں پناہ گزین ...

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)اندھڑ گینگ کے چار ارکان کو پولیس نے کشمور میں مقابلہ میں مارا‘ ذرائع کا انکشاف تفصیل کے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

مطابق ماہی چوک سے ایوب اندھڑ کے اغوا کے بعد بدنام زمانہ اندھڑ گینگ کے بیشتر ارکان کشمور میں پناہ لیے ہوئے تھے صادق آباد پولیس کی بھاری نفری نے گذشتہ رات کشمور میں ایک چوبارے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو حراست میں لینے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے بعدازاں ان کی لاشوں کو تھانہ کوٹ سبزل میں لایا گیا جبکہ تین ملزمان ماہی چوک کے قریب مارے گئے ایس ایچ او کشمور نے صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب پولیس کی ساری کاروائی ان کے علم میں لائے بغیر کی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...