خیبر ایجنسی ،جے یو آئی کا فاٹا اور ایف آرز میں صد سالہ یوم تاسیس

خیبر ایجنسی ،جے یو آئی کا فاٹا اور ایف آرز میں صد سالہ یوم تاسیس

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جے یو آئی کا فاٹا اور ایف آرزمیں صد سالہ یوم تاسیس عالمی اجتماع کے حوالے سے دوروں کا اعلان صوبائی سیکرٹریٹ رینگ روڈ پشاور میں جے یو آئی فاٹا کے مجلس عملہ کا اجلاس زیر صدارت امیر مفتی عبدالشکور بٹنی منعقد ہوا جسمیں جے یو آئی فاٹاکے جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجاز شینواری ، سیفران سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے مولانہ جمال الدین ، سنیٹر مولانہ صالح شاہ، سابق ایم این اے مولانہ غلام صادق ، مولانہ عبدالرحمان ، مولانہ بصیر ، حاجی احمد سعید، مولانہ شمس الدین ، مولانہ عارف حقانی، قاری جہاد شاہ آفریدی ، قاری افسر خان ، مولانہ عصمت اللہ اور حاجی ظفر نے شرکت کی۔جسمیں مطفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 7 اگست 2016 ء بروز اتوار صبح 9:00 بجے تمام ایجنسیوں اور ایف آرکے کبینٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا جس کے بعد فاٹا اور ایف آرز کاصد سالہ یوم تاسیس عالمی اجتماع کے حوالے سے دورہ کرینگے۔ اجلاس میں حرمین شریفین اور کشمیر میں مظالم کے خلاف بھی قراداد پیش کی گئی جسمیں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ عالم اسلام کیخلاف مظالم رکھوانے میں اپنا قردار ادا کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر فاٹا مفتی عبدالشکور بٹنی نے کہا کہ تمام دنیا میں امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جو کہ ایک ناکام کوشش ہے لہٰذا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ آپس میں اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں آباد کاری کا عمل تیز کر کے ان کے نقصانات کا ازالہ کر کے ان کو تمام بنیادی وسائل فراہم کی جائے۔ پاک افغان کے معملات پر بات کرتے ہوئے امیر فاٹا مفتی عبدالشکور بٹنی نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو چاہئے کہ جوش کے بجائے ہوش سے کام لے کر غیرمسلم ممالک کے سازشوں کو ناکام بنا کر آپس میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...