مہمند ایجنسی ، پولیٹیکل ایجنٹ انتظامیہ اور تمام محکموں کے سربراہوں کا شندرہ کا دورہ

مہمند ایجنسی ، پولیٹیکل ایجنٹ انتظامیہ اور تمام محکموں کے سربراہوں کا شندرہ ...

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ اور ایجنسی کے تمام محکموں کے سربراہان کا پاک افغان سرحدی دیہات شندرہ کا دورہ۔ سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کا پولیٹیکل ایجنٹ کو امن و امان ا ور علاقے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ۔ پولیٹیکل انتظامیہ،سیکورٹی فورسز اور شندرہ کے عمائدین کا مشترکہ جرگہ۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے مشران پر اجتماعی ذمہ داری پوری کرنے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ پی اے مہمند کا پاک آرمی کے زیر انتظام چلنے والے سکول کا معائنہ۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائیگا۔پی اے مہمند محمود اسلم وزیر۔تحصیل صافی میں امن و امان بحال رکھنے اور مشکوک سرگرمیں پر نظر رکھنے کیلئے 40 رکنی کمیٹی قائم۔ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاؤن کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور ایجنسی کے تمام محکموں کے سربراہان نے منگل کے روز پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی شندرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ ، 14NLI کے لیفٹیننٹ کرنل علی ، میجر ثاقب میجر فرمان، تمام محکموں کے سربراہان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ شندرہ کے مقام پر پاک آرمی 14NLI سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر کو امن و امان اور علاقے کے صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر پی اے مہمند نے علاقے میں پاک آرمی اور سیکورٹی فورسز کے خدمات کو سراہا ۔ دورے کے دوران پولیٹیکل انتظامیہ ، سیکورٹی فورسز اور پاک افغان سرحدی دیہات شندرہ کے مشران کا ایک مشترکہ جرگہ بھی ہوا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ مشران و کشران اپنی اجتماعی ذمہ داری کریں اور علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقے میں کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اُس علاقے میں اجتماعی ذمہ داری کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی اور 300 سو مربع میٹر کے فاصلے پر آباد رہائشی اس کے ذمہ دار ہونگے اور کاروائی بھی اُن کے خلاف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شندرہ کا 12 کلومیٹر سڑک اور چشموں سے واٹر سپلائی منصوبوں پر اگست میں کام شروع ہو جائیگی۔ جس سے پورے علاقے میں سڑک اور پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ آخر میں پولیٹیکل ایجنٹ نے پاک آرمی کے زیر انتظام چلنے والے مڈل سکول شندرہ کا دورہ کیا۔ اس دوران سکول ٹیچرز اور طلباء و طالبات نے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا ۔ جس میں طلباء نے ملی نغمے، نعتیں، خاکے اور تقاریر پیش کئے۔ پی اے مہمند نے سکول کا مکمل معائنہ کیا اور سکول کیلئے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان اور بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ علاوہ ازیں تحصیل صافی میں باؤتہ کے مقام پر چا راقوام گربز، مسعود، قنداری اور شینواری عمائدین کا ایک بڑا جرگہ منعقد ہوا۔ جسمیں 200 قبائلی مشران شریک ہوئے۔ جرگہ میں مشاورت سے علاقائی امن و امان پر نظر رکھنے کیلئے ہر قوم کے 10,10 افراد پر مشتمل 40 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جو حالت حاضرہ کے مطابق حکومت سے رابطے میں رہے گی۔ اور ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں سے حکومت کو آگاہ کرنے کے ساتھ سد باب بھی کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...