پہاڑی پورہ ،اشارہ پر نہ رکھنے والے نوجوان پر تشدد ،آدھا موہ کردیا

پہاڑی پورہ ،اشارہ پر نہ رکھنے والے نوجوان پر تشدد ،آدھا موہ کردیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)پہاڑی پورہ کے علاقہ پخہ غلام مقبرہ میں مسلح رہزنوں نے اشارہ کرنے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سواروں کو گولی ماردی فائرنگ سے نوجوان شدیدزخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کراکے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ ثمر باغ کا رہائشی نوجوان محمد امین ولد غلام نبی اپنے دوستوں عامر اور عمیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا اس دوران راستہ میں پہاڑی پورہ کے علاقہ پخہ غلام میں قبرستان سے گزرتے ہوئے انہیں چند مسلح رہزنوں نے لوٹ مار کی غرض سے رکنے کا اشارہ کیا مگر موٹر سائیکل نہ روکنے پر مسلح رہزنوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے محمد امین شدید زخمی ہوگیا مجروح کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کراکے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...