پھندو ،جعلی کرنسی تھمانے والا فراڈیہ گرفتار ،رقم برآمد

پھندو ،جعلی کرنسی تھمانے والا فراڈیہ گرفتار ،رقم برآمد

پشاور(کرائمز رپورٹر)پھندو کے علاقہ شفٹل بانڈہ میں دکانداروں کو جعلی کرنسی تھما کر خریداری کرنے والے شخص ڈھر لیا گیا پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پھندو پولیس کو اطلاع ملی کہ شفٹل بانڈہ میں کوئی شخص مختلف دکانوں پر جعلی کرنسی استعمال کرتے ہوئے خریداری کر رہاہے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم فہد ولد رحمت گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار ہزار کی جعلی کرنسی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...