سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر

لاہور( آن لائن ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ لاہور میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں درخواست گزار نے کہا ہے کہ نیب نے ملی بھگت کے بعد اسحاق ڈار پر کیسز ختم کیے جسکا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ وزیر خزانہ نے 2001 سے 2016 تک مقدمات ختم کرانے کے لیے 5 بار نیب سے رجوع کیا۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اور نیب کی ملی بھگت پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک وزیر خزانہ کو کام سے روک کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...