سربند میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

سربند میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے جوانسالہ شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے کھیتوں میں پڑی نامعلوم نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سربند پولیس کو اطلاع ملی کہ ٹیلہ گنگ کے علاقہ میں واقع کھیتوں میں کسی شخص کی قتل شدہ لاش پڑی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کروہاں سے 35 سالہ شخص کی قتل شدہ نعش برآمد کرلی جسے نامعلوم قاتلوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے نعش پوسٹمارتم کیلئے بھجوا کرنامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...