اویس علی شاہ کی بازیابی ،وکلاء تنظیموں نے ہڑتال ختم کردی

اویس علی شاہ کی بازیابی ،وکلاء تنظیموں نے ہڑتال ختم کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کی بازیابی پر پاکستان بار کونسل اور سندھ بار کونسل کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔وکلا کا تنظیموں نے کہا ہے کہ ججز اور وکلا کو تحفظ فراہم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کی بازیابی پر وکلا تنظیموں کی جانب سے عدالتوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے وہ مطالبات اپنی جگہ پر ہی ہیں کہ وکلا اور ججز کو تحفظ فراہم کیا جائے، اویس علی شاہ کی بازیابی خوش آئند اقدام ہے۔ حکومت وقت ناکام ہوچکی تھی یہ فورسز ہی کی کامیابی ہے کہ اویس شاہ کو بازیاب کرایا گیا، ایڈووکیٹ جاوید چھتاری نے کہا کہ اویس علی شاہ کی بازیابی کی خبر سن کر انہیں بہت خوشی ہوئی، یہ وکلا کی جدوجہد کی بدولت ہی یہ کام سرانجام پہنچا ، اویس علی شاہ کو بازیاب کرانے پر ہم چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ اب وہ سیکورٹی کے حالات کو بہتر کریں ، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سخت قانون سازی کریں ، اویس علی شاہ کی بازیابی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ ایڈووکیٹ افتخار جاویدنے کہا کہ اویس علی شاہ کی بازیابی کی اطلاع ملتے ہی پاکستان بار کونسل، سندھ بار کونسل سمیت دیگر بار کی جانب سے بھی ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...