حکومت سندھ ججوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے،فاروق ایچ نائیک

حکومت سندھ ججوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے،فاروق ایچ نائیک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر قانون اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ ججوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے ۔بیرسٹر اویس شاہ ایک بہادر بیٹا ہے ۔اللہ کا شکر ہے کہ اویس شاہ گھر واپس آگئے ہیں ۔منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدلیہ پر جو برا وقت آیا تمام ججوں نے تحمل مزاجی سے اس وقت کو گذارا ہے ۔سندھ حکومت پر ججوں کی حفاظت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ ججوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر اویس شاہ ایک بہادر بیٹا ہے ۔اللہ کا شکر ہے کہ وہ گھر واپس آگئے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...