شعیب خان کے قاتل کو گرفتار کیا جائے ،شاہ خالد

شعیب خان کے قاتل کو گرفتار کیا جائے ،شاہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) اے این پی تورڈھیر کے پریس سیکرٹری شاہ خالد خان نے حکومت اور پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اے این پی کے رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد شعیب خان کے قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے ملزمان کی گرفتاری میں حکومت اور پولیس حکام کی عدم دلچسپی کا مظاہرہ اور تاخیری حربے صوابی میں سرخ انقلاب کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا انہوں نے یہ بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر28 جولائی سے پہلے پہلے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا نہیں کیاگیا تو 28 جولائی کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوابی میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرکے تمام شاہراہیں بندکردینگے انکا مزید کہنا تھا کہ اے این پی کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم دہشت گرد ہمارے ورکرز اور جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں گے انہوں نے ضلع صوابی بھر کے اے این پی ورکروں کو 28 جولائی کے مظاہرہ میں بھرپور شرکت کیلئے الرٹ اور تیار رہنے کا پیغام بھی دیا ہے۔