سخاکوٹ میں کل کھلی کچہری منعقد کی جائیگی

سخاکوٹ میں کل کھلی کچہری منعقد کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملاکنڈ کی طرف سے کل بروز جمعرات بوقت دس بجے ویٹرنری ہسپتال نزد ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1سخاکوٹ میں کھلی کچھری منعقد ہوگی جس میں چئیر مین ڈیڈک کمیٹی اور ایم پی اے سید محمد علی شاہ ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ سمیت انتظامیہ اور تمام سرکاری اداروں کے ضلعی سربراہان اور عوامی نمائندے شرکت کریں گے اس موقع پر اداروں کے سربرہان عوامی شکایات سنیں گے اور موقع پر حل کر نے کی کوشش کریں گے۔