امیر مقام پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کیخلاف اپنی زبان کو لگام دیں :لیاقت شباب

امیر مقام پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کیخلاف اپنی زبان کو لگام دیں :لیاقت شباب

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابقہ صوبائی وزیر لیاقت شباب اور سابق صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ طورونے مشترکہ طورپر کہا ہے کہ جنرل مشرف کاسوتیلا اور نواز شریف کا سگا بھائی امیرمقام اپنی زبان کو لگام دے ورنہ پیپلزپارٹی کے کارکن انہیں صوبے سیاست کرنے نہیں دیں گے امیرمقام اپنی حیثیت دیکھ کر پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ کے خلاف نازیبہ بیانات سے گریز کریں امیرمقام کی ماضی ڈکٹیٹر شپ کی بوٹ پالش کرنے میں گزری حال نواز شریف کے گود میں اور مستقبل تاریک نظر آرہی ہے سی کیٹگری کا ٹھیکیدار آج ارب پتی کیسے بن گیا امیرمقام دوسرے سی کیٹگری ٹھیکیداروں کو بھی امیر بننے کا نسخہ بتا دے ان خیالات کااظہارانہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امیر مقام پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف زبان درازی سے باز آجائیں کیونکہ پیپلزپارٹی اور ان کے قائدین کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بقاء کی خاطر جانوں کے نذرانے دئیے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی بدولت امیرمقام جیسا شخص بھی سیاست کررہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو کمزور نہ سمجھیں اور اپنی زبان کو لگام دے نیب اور احتساب کمیشن ان پر کیوں ہاتھ نہیں ڈال رہے پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بات کرنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے وہ ایسے بیانات اس لئے دے رہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن میں قدکاٹ بڑھانے کی ناکام کوشش کررہا ہے پیپلزپارٹی کے کارکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...