”خدا کیلئے اب آجاؤ“۔۔آرمی چیف کو مارشل لا کی دعوت دینے والے میاں کامران گرفتار

”خدا کیلئے اب آجاؤ“۔۔آرمی چیف کو مارشل لا کی دعوت دینے والے میاں کامران ...
”خدا کیلئے اب آجاؤ“۔۔آرمی چیف کو مارشل لا کی دعوت دینے والے میاں کامران گرفتار

  


اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)آرمی چیف کو آنے کی دعوت دینے والی مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین میاں کامران گرفتارکو گرفتار کرلیا گیا۔والد اور بھائی بھی پکڑے جا چکے ہیں.تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مارشل لا کی دعوت دینے والے موو آن پاکستان پارٹی کے سربراہ میاں کامران کو گرفتار کر لیا گیا۔

میاں کامران نے شہر شہر ہزاروں پوسٹرز آویزاں کرائے تھے جن پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاگیا تھا کہ جانے کی باتیں جانے دو۔۔خداکیلئے اب آ جاو¿۔۔۔! میاں کامران پر مختلف تھانوں میں پاک فوج کو بدنام کرنے اور انتشار پھیلانے کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے تھے جن کے تحت اب انہیں گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ میاں کامران اسلام آباد کے علاقہ آب پارہ میں ایک گیسٹ ہاﺅس میں روپوش تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق میاں کامران کے والد اور بھائی بھی پکڑے جا چکے،خیال رہے کہ مووآن پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...