مقبوضہ کشمیر میں آزدی کی لہر اب نہیں تھمے گی ،بھارت کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: نواز شریف

مقبوضہ کشمیر میں آزدی کی لہر اب نہیں تھمے گی ،بھارت کے پاس شکست تسلیم کرنے کے ...
مقبوضہ کشمیر میں آزدی کی لہر اب نہیں تھمے گی ،بھارت کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: نواز شریف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لہراب تھمنے والی نہیں ، بھارت نے دنیا سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیگا تاہم بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کرکے انسانیت مضطرب کردی۔پاکستان آزمائش کی ہرگھڑی میں کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے،کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی اقوام متحدہ کاموضوع کیوں نہیں؟اقوام متحدہ نے کشمیر کو متنازع علاقہ قراردیا ہے اوراقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر میں پاکستان کو فریق مانا ہے،بھارت کے پاس اب اپنی شکست تسلیم کرنےکے سوا کوئی راستہ نہیں۔

وزیرا عظم نواز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کاکشمیرکو داخلی مسئلہ قراردینامضحکہ خیز ہے،کشمیر کو کسی بھی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔بھارت لوگوں کے ذہنوں پر تالے لگاسکتاہے نہ آواز دباسکتا ہے،بھارت سمجھ لے کہ عوام ارادہ کرلیں توہتھیاربھی راستہ نہیں روک سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی ایک تاریخ ہے،پاکستان کا کشمیریوں سے رشتہ دیرینہ اور ہمہ گیر ہے،کسی کوانسانیت کے مسلمہ اصول پامال کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...