میانوالی میں بیوی کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا
میانوالی (ویب ڈیسک) سنٹرل جیل میانوالی میں بیوی کے قاتل حمید اللہ کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ گزشتہ روز پھانسی دینے کے بعد مجرم حمید اللہ کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی گئی۔ حمید اللہ نے 19 اپریل 2007ءکو گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی مختار جاناں کو قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مقدمہ میں موت کی سزا پانےو الے مجرم غلام مرتضیٰ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے، اس کو 26 جولائی کو ساہیوال جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ فاضل عدالت نے مجرم کی رشتہ داروں سے آخری ملاقات کروانے اور پھانسی کے عمل کی نگرانی کیلئے مجسٹریٹ بھی مقرر کردیا۔