پانا ما لیکس تحقیقات : پی ٹی آئی نے وزیرا عظم کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس تحقیقات پر وزیرا عظم کیخلاف آئینی اور قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پانا ما لیکس تحقیقات پر وزیرا عظم نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ وزیرا عظم کے خلاف ایک ریفرنس قومی اسمبلی میں سپیکر کے دفتر میں بھی فائل کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن کو حال ہی میں پی ٹی آئی جوائن کرنے والے سینئر وکیل نعیم بخاری اور انکی ٹیم نے تیار کی ہے جبکہ چیئرمین عمران خان خود پٹیشن میں بطور فریق شامل ہوں گے ۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی و قانونی حکمت عملی اپناتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔