رینجرز کواختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کراچی آپریشن رک گیا

رینجرز کواختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کراچی آپریشن رک گیا
رینجرز کواختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کراچی آپریشن رک گیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز کواختیارات میں توسیع نہ ملنے پر سندھ بھر میں رینجرز کے تمام ونگز کو چھاپوں اور گرفتاریوں سے روک کر اختیارات میں توسیع تک کراچی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے تاہم رینجرز کے اختیارات منگل اور بدھ کی درمیانی شب ختم ہوگئے جس کے بعد رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن روک دیا گیا ۔ رینجرز حکام نے سندھ بھر میں رینجرز کے تمام ونگز کو چھاپوں اور گرفتاریوں سے روک دیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تاحال رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم آج شام 9 بجے سے پہلے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر اہم گرفتاریاں کرنی تھیں تاہم اختیارات میں توسیع نہ ملنے کی وجہ سے کراچی آپریشن رک گیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...