اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی جگہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی جگہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی جگہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد کے جس کمپاؤنڈ میں امریکی افواج نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو مارا تھا اس کمپاؤنڈ کی جگہ  کو علاقہ مکینوں کیلئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایبٹ آباد کے بلال ٹاؤن میں موجود اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی جگہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے اس کے گرد چار دیواری بھی تعمیر کردی تھی۔
ایبٹ آباد میں امریکی افواج کی جانب سے آپریشن کی تحقیقات کیلئے قائم کیے گئے کمیشن نے اسامہ بن لادن کا کمپاؤنڈ منہدم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات دے کر زمین کے مالک کی تلاش کی کوشش کی گئی تاہم کوئی بھی دعوے دار سامنے نہ آنے کے بعد صوبائی حکومت نے یہاں تفریحی پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پارک کی تعمیر کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہ آنے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ نے4 کنال 8 مرلے پر محیط کمپاؤنڈ کی جگہ  پر بلال ٹاؤن اور زیریں جناح آباد کے رہائشیوں کیلئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی افواج نے ایک آپریشن کے دوران 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد میں مار دیا تھا۔

مزید :

ایبٹ آباد -