عمران فضائی حدود کی خلاف ورزی سے بچ گئے، ہیلی کاپٹر ”بھارت“ چلا جاتا مودی سے دو باتیں کر لیتا: جلسے سے خطاب

Jul 20, 2016 | 12:35:PM

بھمبر  (اے این این) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سماہنی میں فضائی حدود کی خلاف وزی سے بال بال بچ گئے۔ یہ بات عمران خان نے خود سماہنی میں ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماہنی آتے ہوئے سرحدی خلاف ورزی سے بال بال بچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں پتہ نہیں تھا ہیلی کاپٹر کہاں اتارنا ہے میں بھارت جانے لگا تھا۔ اچھا ہوتا میرا ہیلی کاپٹر بھارت چلا جاتا، مودی سے  دو باتیں کرلیتا۔ نریندر مودی سے پوچھ ہی لیتا کشمیر میں ظلم کیوں ڈھارہے ہو۔ امریکا افغانستان میں کچھ نہیں کرسکا تم کشمیر میں کیا کرلو گے۔ مجھے پاکستان کے دیگر مقامات سے زیادہ آزاد کشمیر میں تبدیلی نظر آتی ہے۔

مزیدخبریں