ریحام خان مالی مشکلات کا شکار، لندن کی عدالت نے ”چیرٹی“ پر قانونی نوٹس بھی دے دیا

ریحام خان مالی مشکلات کا شکار، لندن کی عدالت نے ”چیرٹی“ پر قانونی نوٹس بھی ...
ریحام خان مالی مشکلات کا شکار، لندن کی عدالت نے ”چیرٹی“ پر قانونی نوٹس بھی دے دیا

  


نیویارک (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ بیگم ریحام خان آج کل گھریلو طور پر مالی مسائل کا شکار ہوتی جارہی ہیں۔ روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق کم و بیش دو ماہ قبل پاکستانی چینل سے پروگرام چھوڑنے کے بعد انہیں ابھی تک کوئی اور پروگرام نہیں ملا اور اس پر ستم یہ کہ لندن کی ایک عدالت نے انہیں قانونی نوٹس جاری کردیا ہے کہ آپ لوگ جو ”چیرٹی“ چلانا چاہتے ہو (بعض لوگوں سے مالی امداد وصول کرنے کی خواہش مند ہو) کی قانونی اجازت نہیں لی گئی اور اس ”چیرٹی“ کو رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا۔ دوسری طرف ریحام خان کے قریبی حلقوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو ایسا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...