لارڈز ٹیسٹ میں شکست، جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست، جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو ...
لارڈز ٹیسٹ میں شکست، جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرنے کا فیصلہ

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست گوروں سے کسی صورت برداشت نہیں ہو پا رہی اور اب کا سارا غصہ سلیکشن کمیٹی پر نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں باﺅلر جیمز اینڈرسن کو نہ کھلانے پر انگلش سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پاکستان کے خلاف سیریز کے اختتام پر تین رکنی کمیٹی کو فارغ کر دیا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کو لارڈز ٹیسٹ میں نہ کھلانا غلطی تھی جبکہ دیگر کئی کھلاڑیوں اور ماہرین نے بھی جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک بھی جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں تھے اور انہوں نے بھی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ فٹنس حاصل کرنے کے باوجود بھی جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر حیرت ہوئی ہے۔

دوسری جانب سلیکٹر جیمز وائی ٹیکر کا موقف ہے کہ انہوں نے میڈیکل پینل کی تجویز پر جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔

مزید : کھیل


loading...