گزشتہ رات شاہ لطیف ٹاﺅن میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

گزشتہ رات شاہ لطیف ٹاﺅن میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی
گزشتہ رات شاہ لطیف ٹاﺅن میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ رات شاہ لطیف ٹاﺅن میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اشرف جونو اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے جو القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کیلئے کام کرتے تھے۔ ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق دونوں دہشت گرد نعیم بخاری کے قریبی ساتھی تھے اور فرقہ ورانہ قتل کی 19 وارداتوں میں ملوث تھے۔ اشرف جونوں کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ مقرر تھی جبکہ شوکت کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ اشرف جونوں نے چوہدری اسلم پر خودکش حملے کی جیکٹ تیار کی تھی۔

مزید : کراچی


loading...