ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے سے انگلش کھلاڑیوں کو تھوڑا بہت فائدہ حاصل ہو گا: سابق کرکٹرز

ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے سے انگلش کھلاڑیوں کو تھوڑا بہت فائدہ حاصل ہو ...
ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے سے انگلش کھلاڑیوں کو تھوڑا بہت فائدہ حاصل ہو گا: سابق کرکٹرز

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے سے تھوڑا بہت فائدہ ضرور ہو گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلش ٹیم کی جانب سے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقلین مشتاق کے جانے سے تھوڑا بہت فرق تو ضرور پڑے گا تاہم اس سے کوئی ایسا فرق نہیں پڑے گا کہ پانسہ ہی پلٹ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق اپنے وقت کا بہت بڑا باﺅلر رہ چکا ہے اور اس کی ٹپس یقینا انگلش بلے بازوں اور باﺅلرز کے بہت کام آئیں گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

شعیب اختر نے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کھلاڑیوں کو اس سے نفسیاتی فائدہ ضرور حاصل ہو گا اور وہ کم از کم یاسر شاہ کی گیند بازی سے متعلق سیکھ سکیں گے اور انہیں زیادہ پراعتماد طریقے سے کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...